Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / فنکاروں و ادیبوں کا ایک گروپ مودی کا حامی

فنکاروں و ادیبوں کا ایک گروپ مودی کا حامی

نئی دہلی 5 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مصنفین ‘ ماہرین تعلیم اور فنکاروں کا ایک گروپ آج نریندر مودی حکومت کی تائید میں میدان میں آیا اور بڑھتی ہوئی عدم رواداری پر احتجاج کو مسترد کردیا ۔ اس گروپ نے کہا کہ یہ ایسا طبقہ ہے جو حکومت کی مراعات سے استفادہ کرتا رہا تھا اور اب یہ طبقہ وزیر اعظم کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ مرکزی حکومت پر عدم رواداری کے ماحول پر تنقیدیں کرنے والے دانشوروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس گروپ نے کہا کہ ملک کے دانشوروں کا ایک طبقہ لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم مودی کی کامیابی پر ناراض ہے اور انتخابات میں ناکامی کا بدلہ دوسرے طریقوں سے لیا جا رہا ہے ۔ انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنس کے صدر لوکیش چندرا ‘ مصنف ایس ایل بھیرپا ‘ کپل کپور ‘ سابق واپس چانسلر جے این یودلیپ کے چکرابرتی ‘ پروفیسر ایمیریٹس یونیورسٹی آف کیمبرج و آئی سی ایچ ار رکن و کے گوپی ناتھ آئی آئی سی کے بشمول 36 دانشوروں نے اپنے ایک بیان میں حکومت کی تائید کی ہے ۔ ان میں بیشتر نریندر مودی کے حامی رہے ہیں اور پہلے بھی ان کی تائید میں اظہار خیال کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT