Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فنکار‘ ترقی کی عمارت کے پہیے

فنکار‘ ترقی کی عمارت کے پہیے

کریم نگر ۔ 26مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی کلچرل شعبہ سے وابستہ کلاکار ( فنکار) ریاستی حکومت کے ترقیاتی رتھ کے پہیوں کی طرح ہیں ۔ ریاستی وزیر فینانس و سیول سپلائیز وزیر ایٹالہ راجندر نے کریم نگر کے تلنگانہ چوک پر سنسکرتی کاسامرتھی کے روبہ عمل پروگراموں کے تعارفی اجلاس میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کے بعد تلنگانہ تحریک میں شریک کلاکاروں ( فنکاروں) میں سے پہلے مرحلہ میں 550 کلاکاروں کو ملازمتیں فراہم کی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی متعارف کردہ ترقیاتی اسکیمات سے عوام کو بہترین انداز میں واقف کروانے سے غریب عوام استفادہ حاصل کرسکتے ہیں اور امید کے مطابق بہتر نتائج بھی برآمد ہوسکتے ہیں ۔ کلاکار اپنے فن کے ذریعہ عوام کے دلوں و دماغ پر حکومت کرسکتے ہیں ۔ اسی لئے حکومت کے ترقیاتی کاموں کی تفصیل وہ فن کے ذریعہ عوام تک پہنچائے گا تو اس کی بات عوام کے دل کو چھولے گی جس سے تشہیر بھی ہوجائے گی اور دل بھی بہل جائے گا ۔ ایٹالہ راجندر نے کہا کہ اگر کلاکاروں کی خدمات حاصل کرنا ہو تو محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے آفیسر کو فون کردیجئے ۔ کلاکار آپ کی خدمت میں حاضر ہوجائیں گے اور اپنے فن کے مظاہرے کے ذریعہ ڈراموں ‘کھیل ‘ تماشوں میں چار چاند لگادیں گے اور عوام کا بھی دل بہلائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کلاکار ریاستی حکومت کے روبہ عمل لائے گئے گھر گھر پانی ‘ مشن کاکتیہ ‘ آنگن واڑی ‘ مشن بھگیرتا اور وظیفہ جات پر ڈراموں ‘ گیتوں اور رقص کو دل نشین انداز میں ترتیب دے کر عوام کا دل جیت لیں گے ۔ اس موقع پر ایم ایل سی نارا داس لکشمن راؤ ‘ ایم ایل اے گنگولہ کملاکر راؤ ‘ ضلع پریشد چیرمین تلااما ‘ میئر رویندر سنگھ ‘ آر ڈی او چندرشیکھر کے علاوہ کارپوریٹرس ‘ زیڈ پی ٹی سی ور صدر سنسکروتی شاکھا کلاکار موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT