Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / فنگر پرنٹ کی مدد سے عادی سارق گرفتار

فنگر پرنٹ کی مدد سے عادی سارق گرفتار

حیدرآباد 14 اگسٹ (سیاست نیوز) فنگر پرنٹ بیورو کی مدد سے ایل بی نگر پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ عادی سارق رہزن حبیب عرف چھوٹو عرف یونس عمر 45 سال کو گرفتار کرلیا۔ سنٹرل کرائم اسٹیشن ایل بی نگر پولیس نے اہم کارروائی انجام دی۔ سی سی ایس پولیس نے سال 2016 ء کے ایک مقدمہ میں حاصل کردہ انگلیوں کے نشانات کو جو میرپیٹ پولیس کے تحت کی گئی کارروائی میں حاصل کئے گئے تھے کو فنگر پرنٹ بیورو روانہ کیا اور فنگر پرنٹ بیورو سے درخواست کی تھی کہ ان انگلیوں کے نشانات کی مکمل رپورٹ پیش کرے تاہم فنگر پرنٹ بیورو نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ یہ انگلیوں کے نشانات قدیم عادی سارق و رہزن کے ہیں جس کے بعد سی سی ایس کارروائی کا آغاز کیا اور ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے حبیب کو اس کے مکان سے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے قبضہ سے تقریباً ایک کیلو سونا، 2.5 کیلو چاندی کو ضبط کرلیا جس کی مالیت 30 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے پولیس نے 26 مقدمات کو حل کرلیا جو دن اور رات کے اوقات سرقہ کرتے ہوئے انجام دیئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT