Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / فواد عالم کی 5 سال بعد پاکستانی ٹسٹ ٹیم میں واپسی

فواد عالم کی 5 سال بعد پاکستانی ٹسٹ ٹیم میں واپسی

محمد عامر اور سعید اجمل نظرانداز ، عمران خان جونیئر نیا چہرہ
لاہور۔16 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے دورۂ زمبابوے اور انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لیے ٹیسٹ، ونڈے  اور  ٹوئنٹی20  ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور معلنہ ٹیم میں مڈل آرڈر بیٹسمین  فواد عالم کی ٹسٹ ٹیم میں پانچ سال بعد واپسی ہوئی ہے۔پاکستانی ٹیم دو  ٹوئنٹی20  اور تین ونڈے  میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے رواں ماہ زمبابوے جائے گی جبکہ آئندہ ماہ تین ٹسٹ، چار ونڈے اور تین  ٹوئنٹی20  میچوں کیلئے متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کی میزبانی کرے گی۔نومبر 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف آخری مرتبہ ٹسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فواد کی شاندار کارکردگی بالآخر سلیکٹرز کو پسند آگئی اور انہوں نے تقریباً 6 سال کے طویل عرصے کے بعد فواد عالم کو ٹسٹ اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران ڈومیسٹک سطح پر رنز کے انبار لگانے والے فواد نے دو سنچریوں اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 66.69 کی اوسط سے رنز اسکور بنائے ہیں۔ فواد کے علاوہ زخموں  سے صحتیاب ہونے والے وہاب ریاض کو بھی ٹسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے لیکن اس کیلئے احسان عادل کو اپنی جگہ گنوانی پڑی۔ پی سی بی نے ٹسٹ ٹیم کے علاوہ  ونڈے  اور  ٹوئنٹی20  اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے جہاں ونڈے میچوں کیلئے صہیب مقصود کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ  ٹوئنٹی20  میں عامر یامین اور عمران خان جونیئر جیسے نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

عمران خان جونیئر کو حال ہی میں ختم ہونے والے ڈومیسٹک  ٹوئنٹی20  ٹورنمنٹ میں شاندار کارکردگی کا انعام پاکستانی ٹیم میں شامل کر کے دیا گیا، انہوں نے ڈومیسٹک ایونٹ میں 16 وکٹیں حاصل کیں اور سب سے کامیاب بولر ہونے کے علاوہ  ٹورنمنٹ کے بہترین  کھلاڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔ ٹوئنٹی 20 کے نائب کپتان سرفراز احمد کو فریضۂ حج کی ادائیگی کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تاہم وہ ونڈے ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ انور علی بھی زخمی ہونے کے سبب  ٹوئنٹی20  کے لئے کا موقع  دیا گیا ہے۔ٹسٹ، ونڈے اور  ٹوئنٹی 20  سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ٹسٹ: مصباح الحق(کپتان)، احمد شہزاد، شان مسعود، اظہر علی، محمد حفیظ، فواد عالم، اسد شفیق، یونس خان، سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض، عمران خان، راحت علی اور جنید خان۔ ونڈے: اظہر علی (کپتان)، احمد شہزاد، محمد حفیظ، صہیب مقصود، بابر اعظم، شعیب ملک، اسد شفیق، محمد رضوان، عماد وسیم، انور علی، وہاب ریاض، یاسر شاہ، راحت علی اور محمد عرفان۔ ٹوئنٹی 20 : شاہد آفریدی(کپتان)، احمد شہزاد، مختار احمد، محمد حفیظ، عمر اکمل، صہیب مقصود، شعیب ملک، عامر یامین، بلال آصف، محمد رضوان، عماد وسیم، سہیل تنویر، وہاب ریاض، محمد عرفان اور عمران خان جونیئر۔

TOPPOPULARRECENT