Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فواد عالم 5 برس بعد ٹسٹ ٹیم میں واپسی پر حیران

فواد عالم 5 برس بعد ٹسٹ ٹیم میں واپسی پر حیران

دبئی۔19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ٹسٹ بیٹسمین فواد عالم  پاکستانی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ شامل کئے جانے پر بہت خوش ہیں لیکن زیادہ حیران اس بات پر ہیں کہ یہ واپسی ٹسٹ ٹیم میں پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد ہوئی ہے۔ فواد عالم نے2009 میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ٹسٹ اوپنر کی حیثیت سے کھیلا تھا اورسنچری اسکور کی تھی لیکن صرف دو ٹسٹ میچز مزید کھیلنے کے بعد وہ ٹسٹ ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہو سکے تھے۔ ویب سائٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے فواد عالم نے کہا ہے کہ جب  اپنے ملک کی طرف سے کھیل رہے ہوتے ہیں تو کسی بھی طرز کی کرکٹ  میں واپسی کے لئے آپ تیار رہتے ہیں ‘ ٹسٹ کرکٹ میں پانچ برس واپسی پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ یقیناً یہ میرے لئے حیران کن ہے۔ اگر مجھے کھیلنے کا موقع ملا تو میری پوری کوشش ہوگی کہ اس سے فائدہ اٹھاوں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں ٹیم سے باہر ہونے پر مایوس نہیں تھا ، مجھے معلوم تھا کہ میرے پاس ٹیم میں واپس آنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر مظاہرہ کروں ۔

TOPPOPULARRECENT