Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / فوجیوں کیلئے غذا کا مسئلہ  درخواست کی فوری سماعت سے دہلی ہائیکورٹ کا انکار

فوجیوں کیلئے غذا کا مسئلہ  درخواست کی فوری سماعت سے دہلی ہائیکورٹ کا انکار

نئی دہلی 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے آج ایک درخواست کی فوری سماعت سے انکار کردیا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ وزارت داخلہ سے حالات پر مبنی رپورٹ طلب کی جائے کیونکہ بی ایس ایف کے ایک جوان نے الزام عائد کیا تھا کہ لائین آف کنٹرول پر متعین فوجیوں کو ناقص غذا فراہم کی جا رہی ہے ۔ درخواست گذار نے چیف جسٹس جی روہانی کی قیادت والی بنچ سے استدعا کی تھی کہ اس مسئلہ کو آج ہی کسی اور بنچ سے رجوع کردیا جائے کیونکہ یہ ہنگامی نوعیت کا مسئلہ ہے ۔ تواریخ دینے والے کورٹ ماسٹر نے درخواست گذار سے ہنگامی نوعیت سے متعلق سوال کیا اور کہا کہ جو ارباب مجاز ہیں وہ اس مسئلہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں خود فوجی سربراہ نے اقدامات کئے ہیں۔ درخواست گذار کے وکیل نے اس پر خواہش کی تھی کہ کم از کم کل اس پر سماعت کی جائے ۔ اس سے اتفاق کرتے ہوئے اس مسئلہ پر کل سماعت مقرر کی گئی ہے ۔ پورن چند آریہ نامی سابق سرکاری ملازم نے یہ درخواست دائر کی ہے کیونکہ ایک بی ایس ایف جوان تیج بہادر یادو نے فیس بٹ پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ عہدیداروں میں کرپشن عروج پر ہے اور یہاں کام کے حالات انتہائی ابتر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT