Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے چیف منسٹر کے متعدد اعلانات

فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے چیف منسٹر کے متعدد اعلانات

ڈبل بیڈروم مکانات میں 2 فیصد کوٹہ ، جسمانی طور پر معذور ہونے والے سپاہیوں کو سہولتیں
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ریاست میں خصوصی فنڈ قائم کرنے اعزازات اور میڈل حاصل کرنے والے فوجیوں کی انعامی رقم میں اضافہ کرنے سابق فوجیوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات میں 2 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کیا ۔ چیف منسٹر نے آج اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر ملک کے سرحدوں کی حفاظت کرنے والے سپاہیوں کی ترقی اور بہبود کے بارے میں غور کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ حکومت تلنگانہ کے فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر اقدامات کرے گی جس کی ملک کی دوسری ریاستیں تقلید کریں گی۔ حکومت تلنگانہ خصوصی فنڈ قائم کرتے ہوئے اپنی خدمات کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں ، جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں ، جسمانی طور پر معذور ہونے والے فوجیوں کو سابق فوجیوں کی تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ لیکن حکومت ان سب سے ہٹ کر منفرد اقدامات کرنا چاہتی ہے ۔ چیف منسٹر اور وزراء سالانہ 25 ہزار ارکان اسمبلی ارکان قانون ساز کونسل سالانہ 10 ہزار روپئے فوجیوں کے حصوصی فنڈز میں جمع کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ سرکاری ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ خصوصی فنڈ میں دینے سے اتفاق کیا ہے جس پر چیف منسٹر نے ارکان مقننہ اور سرکاری ایمپلائز سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ سابق فوجیوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے ۔ ریٹائرڈ فوجی اپنے اپنے ریاستوں میں سرکاری ملازمتیں حاصل کرتے ہیں تو انہیں ڈبل پنشن حاصل کرنے کی سہولت نہیں ہے ۔ اور ساتھ ہی فوت ہونے والے فوجی کی بیوہ بھی اس سہولت سے محروم ہے ۔ مرکزی یا ریاستی کوئی ایک وظیفہ قبول کرنے کا لزوم ہے تاہم تلنگانہ حکومت نے سابق فوجیوں سے ڈبل پنشن وصول کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگر سابق فوجی کا انتقال ہوتا ہے تو بھی اس کی بیوہ کو ڈبل پنشن تلنگانہ حکومت فراہم کرے گی ۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے فوجیوں کو مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ تلنگانہ حکومت کی جانب سے نقد رقم انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پرم ویرا چکرا ، اشوک چکرا ایوارڈ حاصل کرنے والے فوجیوں کو پنجاب حکومت 2 کروڑ روپئے نقد رقم بطور انعام ادا کرتی ہے ۔ متحدہ آندھرا پردیش میں 10 لاکھ روپئے انعام دیا جاتا تھا ۔ تلنگانہ حکومت 2.25 کروڑ روپئے نقد انعام عطا کرے گی ۔ مہاویرا چکرا ، کیرتی چکرا ایوارڈ حاصل کرنے والے فوجیوں کو پنجاب حکومت ایک کروڑ روپئے نقد انعام ادا کرتی ہے ۔ متحدہ آندھرا میں 8 لاکھ روپئے انعام دیا جاتا تھا ۔ تلنگانہ حکومت 1.25 کروڑ روپئے نقد انعام دے گی ۔ اس کے علاوہ دوسرے ایوارڈس کی رقم میں بھی زبردست اضافہ کرنے کا چیف منسٹر کے سی آر نے اعلان کیا ۔ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کو ایک سینک اسکول کی منظوری دی ہے ۔ جس کو ورنگل میں قائم کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT