Friday , September 22 2017
Home / دنیا / فوجی بغاوت کے خلاف استنبول میں عوام کی زبردست ریالی

فوجی بغاوت کے خلاف استنبول میں عوام کی زبردست ریالی

استنبول ۔ /7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں حالیہ ہوئی فوجی بغاوت کے خلاف عوام کی کثیر تعداد نے پرچم لہراتے ہوئے ریالی نکالی ۔ ترکی کے بعض اخبارات نے اس ریالی کو زبردست قرار دیا ۔ /15 جولائی کو حکومت کے خلاف کی گئی فوجی بغاوت کو ناکام بنادیا گیا تھا ۔ اس بغاوت کے دوران 290 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اس ریالی میں شریک عوام کی تعداد کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔ البتہ میڈیا نے بتایا کہ ریالی میں لاکھوں عوام نے شرکت کی اور حکومت کی حمایت میں نعرے لگائے ۔ ریالی میں شرکت کیلئے صدر رجب طیب اردغان اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہونچے۔ اس ریالی میں مذہبی قائدین کے علاوہ ترکی کی دو اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین بھی شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT