Wednesday , July 26 2017
Home / دنیا / فوجی دستے کوریائی جزیرہ نما کی صورتحال بہتر نہیں بنا سکتے : چین

فوجی دستے کوریائی جزیرہ نما کی صورتحال بہتر نہیں بنا سکتے : چین

بیجنگ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آج کہا کہ فوجی دستے کوریائی جزیرہ نما کے حالات میں بہتری نہیں لا سکتے ۔انہیں امید ہیکہ موجودہ کشیدگی کے دوران مذاکرات سے ہی اس مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے ۔فلسطین کے وزیر خارجہ کیساتھ بیجنگ میں ایک ملاقات کے بعد مسٹر وانگ نے صحافیوں سے کہا کہ فوجی دستے اس جزیرہ کے حالات میں سدھار نہیں کرسکتے۔ قابل ذکر ہیکہ شمالی کوریا ایک نیا ایٹمی یا میزائل تجربہ کر سکتا ہے اور اسی کے پیش نظر علاقے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ایسا امکان ہیکہ اس طرح کے کسی تجربہ کے جواب میں امریکی فوج شمالی کوریا کیخلاف کارروائی کر سکتی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT