Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / فوجی ریلیف فنڈ کیلئے 5 کروڑ جمع کرانے کا تنازعہ

فوجی ریلیف فنڈ کیلئے 5 کروڑ جمع کرانے کا تنازعہ

مسئلہ کی یکسوئی کیلئے مداخلت کرنے کی مدافعت ، فرنویس کا بیان
ممبئی ۔25 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے پروڈیوسر اور ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کے درمیان ثالثی کا رول ادا کرنے پر شدید تنقیدوں کا شکار چیف منسٹر مہاراشٹرا فرنویس نے کہا کہ انھوں نے فوجی ویلفیر فنڈس کیلئے فلم سازوں سے 5 کروڑ کی امداد کی پیشکش کی مخالفت کی تھی ، تاہم دیویندر فرنویس نے اس مسئلہ کی یکسوئی میں اپنی مداخلت کی مدافعت کی اور کہاکہ جمہوری حکومتوں میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب امن کی خاطر علحدگی پسندوں اور بائیں بازو انتہاپسندوں سے بات چیت کرنی ہوتی ہے ۔ کرن جوہر کی فلم کو ایم این ایس ورکرس کی جانب سے احتجاج کا سامنا ہے جس میں پاکستانی اداکار فواد خاں نے رول ادا کیا ہے ۔ اس ہفتہ فلم کو ریلیز کیا جانے والا ہے ۔ یہاں فلم پروڈیوسر گلڈ ، پروڈیوسروں اور ایم این ایس کے لیڈر راج ٹھاکرے کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا ۔ گزشتہ ہفتہ منعقدہ اس اجلاس کو چیف منسٹر فرنویس کی ثالثی میں منعقد کیا گیا تھا ۔ اجلاس میں اصل مطالبہ فوجی بہبود اسکیم کیلئے فلم سازوں سے 5 کروڑ روپئے کی امداد سے متعلق تھا ۔ راج ٹھاکرے نے 3 مطالبات رکھے تھے جن میں دو مطالبات پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا ، جب 5 کروڑ روپئے کی امداد کا مسئلہ سامنے آیا تو میں نے مداخلت کرتے ہوئے یہ واضح کردیا کہ فلم پروڈیوسرس گلڈ کو اس مطالبہ پر راضی ہونا چاہئے تاہم میں نے رضاکارانہ طورپر پروڈیوسروں کو راضی کرایا ۔ یہ اجلاس گزشتہ شام ان کی قیامگاہ ’’ورشا‘‘‘ میں منعقد ہوا تھا ۔ 5 کروڑ روپئے دینے کا مطالبہ ایم این ایس کی جانب سے کیا گیا تھا لیکن اس اجلاس میں اس پر اتفاق نہیں کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT