Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / فوجی سربراہ جنرل راوت کی کشمیر میں آمد، سکیورٹی پر غور

فوجی سربراہ جنرل راوت کی کشمیر میں آمد، سکیورٹی پر غور

سرینگر 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت، امرناتھ یاتریوں پر گزشتہ شب ہوئے عسکریت پسند حملے کے پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج سرینگر پہونچے جہاں کشمیر میں متعین سرکردہ فوجی افسران اُنھیں وادی کی مجموعی صورتحال سے واقف کروائیں گے۔ ایک فوجی عہدیدار نے کہاکہ ’’فوج کے سربراہ، سرینگر پہونچے ہیں اور آج دن میں ڈائرکٹر جنرل پولیس (ایس پی وید) سے بات چیت کریں گے۔ جنرل راوت اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل سی آر پی ایف سے ملاقات بھی کریں گے۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ عسکریت پسندوں نے کل رات 8.20 بجے پولیس کی ایک بکتر بند کار پر حملہ کیا تھا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد عسکریت پسند فرار ہوگئے اور دور سے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کی زد میں امرناتھ یاتریوں کی ایک بس آگئی تھی جو مندر سے واپس ہورہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT