Saturday , March 25 2017
Home / ہندوستان / فوجی سربراہ کی بات کا غلط مطلب نہ نکالیں: کرن رجیجو

فوجی سربراہ کی بات کا غلط مطلب نہ نکالیں: کرن رجیجو

نئی دہلی۔/16فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر کرن رجیجو نے آج فوجی سربراہ بپن راوت کے کشمیر میں انسداد دہشت گردی آپریشنس کے دوران رکاوٹ بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی سے متعلق بیان کی توثیق میں کہا کہ ملک کا مفاد سب سے مقدم ہے۔ انہوں  نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونا چاہیئے اور جو کوئی قومی مفاد کے خلاف کام کرے اس کی گرفت ہونا چاہیئے کیونکہ قومی مفاد عظیم تر ہے۔ گزشتہ روز جنرل راوت نے کہا تھا کہ وادی کشمیر میں مقامی افراد کا معاندانہ رویہ کافی جانی نقصانات کا سبب بن رہا ہے اور انسداد عسکریت پسندی کارروائیوں کے دوران سیکورٹی فورسیس پر حملہ کرنے والوں کو بھی قوم دشمن باور کیا جائے گا اور انہیں سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رجیجو نے کہا کہ جو کچھ آرمی چیف نے کہا ہے وہ قومی مفاد میں ہے۔ اس کی غلط ترجمانی کرنے یا کوئی غلط مطلب نکالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ فوجی سربراہ کے بیان میں کوئی قباحت نہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT