Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / فوجی عدالت میںپاکستانی شہریوں پر بھی مقدمے چلائے گئے : قصوری

فوجی عدالت میںپاکستانی شہریوں پر بھی مقدمے چلائے گئے : قصوری

نئی دہلی۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہند۔ پاک تعلقات میں تازہ کشیدگی کے دوران سابق وزیر خارجہ پاکستان خورشید محمود قصوری نے آج کلبھوشن جادھو کی سزائے موت کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہریوں پر بھی فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلائے گئے ہیں۔ وہ سوالات کی بوچھار کا جو جادھو کی سزائے موت کے بارے میں تھے، ایک پریس کانفرنس کے دوران جواب دے رہے تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہند۔ پاک تعلقات پست ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کا ازالہ مذاکرات کے احیاء کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ قصوری نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ توجہ، حقیقی مقصد سے منعطف نہ ہونے پائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہی ہوں گے، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ فی الحال یہ تعلقات بہتر نہیں معلوم ہوتے۔ سرحد کی دونوں جانب سے لفاظی بند ہونی چاہئے اور امن مذاکرات کا احیاء ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو یکا و تنہا نہیں کرسکتا۔ اگر اس کی کوشش کی گئی تو پاکستان سخت ردعمل ظاہر کرے گا۔ پریس کانفرنس میں پاکستانی سفیر عبدالباسط، کانگریس قائد منی شنکر ایّر اور سینئر قانون داں رام جیٹھ ملانی اور دیگر اہم شخصیتیں بھی موجود تھیں۔

TOPPOPULARRECENT