Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / فوجی عہدیداروں میں جرأتمندی، دیانتداری، بے لوث خدمت کا جذبہ ضروری

فوجی عہدیداروں میں جرأتمندی، دیانتداری، بے لوث خدمت کا جذبہ ضروری

ایرفورس اکیڈیمی پر کمبائینڈ گریجویشن پریڈ، سری لنکاکے ایرچیف، ایر مارشل جیمپتھی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایرفورس اکیڈیمی پر آج کمبائینڈ گریجویشن پریڈ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں انڈین ایرفورس کے 110 فلائٹ کیڈیٹس بحیثیت فلائنگ آفیسرس فارغ التحصیل ہوکر نکلے جن میں 14 خاتون آفیسرس شامل ہیں۔ اس ایونٹ میں سری لنکا کے ایرچیف ایر مارشل کے وی بی جیمپتھی نے شرکت کی۔ پریڈ کے ریویونگ آفیسر کے طور پر انہوں نے کامیابی کے ساتھ بنیادی اور پروفیشنل ٹریننگ مکمل کرنے والے گریجویٹنگ فلائیٹ کیڈیٹس کو ’’پریسیڈنٹ کمیشن‘‘ عطا کیا۔ پریڈ سے مخاطب کرتے ہوئے سری لنکا کے ایرچیف نے معیاری پریڈ کیلئے نئے کمیشنڈ فلائنگ آفیسرس کی ستائش کی۔ ریویونگ آفیسر نے کہا کہ فلائیٹ کیڈیٹس کے کمبائینڈ گریجویشن پریڈ کو ریویو کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اس بات کی اہمیت کو واضح کیا کہ ایک ملٹری آفیسر میں دیانتداری، جرأتمندی اور قوم کیلئے بے لوث خدمت کے اقدار بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔

 

مجلس بھی بی سی کمیشن سے رجوع،تحفظات کے حق میں یادداشت کی پیشکشی
حیدرآباد۔/17ڈسمبر، ( سیاست نیوز) مسلم تحفظات کے حق میں ریاست بھر کے مسلمانوں کی جانب سے بی سی کمیشن سے نمائندگی کے سلسلہ میں زبردست جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے مجلس کے ارکان اسمبلی بھی کمیشن سے رجوع ہوئے اور ضابطہ کی تکمیل کے طور پر تحفظات کے حق میں یادداشت حوالے کی۔ مجلس کے فلور لیڈر اکبر اویسی کی قیادت میں ارکان اسمبلی اور کونسل کمیشن کی عوامی سماعت میں حصہ لیتے ہوئے صدرنشین بی ایس راملو اور ارکان کو یادداشت حوالے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم تحفظات کے حق میں وہ یادداشت پیش کررہے ہیں تاہم قانونی نکات کی تفصیلات کے ساتھ آئندہ دو دن میں پھر ایک بار نمائندگی کی جائے گی۔ کمیشن کی جانب سے مجلس کے بعض ارکان کو سدھیر کمیشن آف انکوائری کی رپورٹ حوالے کی گئی تاکہ اس کا مطالعہ کرتے ہوئے بی سی کمیشن کو تجاویز پیش کی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT