Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / فوجی کیمپ میں دھماکہ ، 18 سپاہی زخمی

فوجی کیمپ میں دھماکہ ، 18 سپاہی زخمی

سرینگر۔ 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) فوجی کیمپ میں ایک طاقتور بم دھماکہ کے نتیجہ میں 18 سپاہی زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع پلواما میں پیش آیا جس کے فوری بعد حکام نے تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ دھماکہ کی وجوہات معلوم ہوسکے۔ بعض ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا اور ٹریننگ سیشن کے دوران دھماکہ مادہ پھٹ پڑا تھا۔ تاہم سرکاری طور پر اس کی توثیق نہیں ہوئی۔ دفاع کے ترجمان کرنل این این جوشی نے بتایا کہ آر می کور بیٹل اسکول واقع کھریو ، اونتی پورہ علاقہ میں دھماکہ کی وجہ سے 18 فوجی جوان زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو بادامی باغ کنٹونمنٹ ذریعہ طیارہ منتقل کیا گیا اور ان سب کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ کرنل جوشی نے کہا کہ تحقیقات کے ذریعہ یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ دھماکہ کی وجہ کیا تھی۔

TOPPOPULARRECENT