Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / فوجی کیمپ پر جنگجوؤں کے حملے ،10افغان فوجی ہلاک

فوجی کیمپ پر جنگجوؤں کے حملے ،10افغان فوجی ہلاک

کابل، 23 مئي (سیاست ڈاٹ کام) شمالی افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک فوجی کیمپ پر جنگجوؤں کے حملے میں کم از کم 10 جوانوں کی موت ہوگئی۔ دفاع حکام نے آج بتایا کہ اس حملے میں 9 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ ضلع شوالی کوٹ میں واقع آچی قاضی کیمپ پر جنگجوؤں کا حملہ گزشتہ نصف شب کے بعد شروع ہوا تھا۔وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے رائٹر کو بتایا کہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان فوج کے جوانوں کو کئی گھنٹے تک جھڑپوں کا سامنا کرنا پڑا، جس میں کم سے کم 12 حملہ آور جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT