Saturday , May 27 2017
Home / دنیا / فوجی کیمپ پر خودکش حملہ، متعدد فوجی ہلاک

فوجی کیمپ پر خودکش حملہ، متعدد فوجی ہلاک

موغادیشو ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) موغادیشو کے ایک فوجی تربیتی کیمپ میں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ یاد رہیکہ صرف ایک روز قبل ہی فوجی سربراہ کے قافلہ کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ دریں اثناء لیفٹننٹ کرنل محمد عابد رحمان نے میڈیا کو بتایا کہ خودکش حملہ آور فوجی کے روپ میں بالکل فوجیوں جیسے یونیفارم میں تربیتی کیمپ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا اور موقع ملتے ہی اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس میں کئی فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ اب تک مہلوکین اور زخمیوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہیکہ مملک کے جنوبی علاقہ میں واقع تربیتی کیمپ کو ملک کا سب سے بڑا تربیتی کیمپ مانا جاتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT