Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / فوج میں بھرتی کے خواہشمند کے ساتھ شرمناک رویہ نیم برہنہ حالت میں امتحان لینے پر لوک سبھا میں احتجاج

فوج میں بھرتی کے خواہشمند کے ساتھ شرمناک رویہ نیم برہنہ حالت میں امتحان لینے پر لوک سبھا میں احتجاج

نئی دہلی ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : لوک سبھا کے ایک رکن نے آج فوج میں بھرتی کے لیے خواہش مند امیدواروں سے نیم برہنہ حالت میں تحریری امتحان لینے پر شدید احتجاج کیا اور قصور وار فوجی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ واضح رہے کہ بہار کے شہر مظفر پور کے ایک کھلے میدان پر امیدواروں کو نیم برہنہ حالت ( نیکر پہن کر ) میں داخلہ امتحان تحریر کرنے کی پابندی عائد کردی گئی تھی جس پر زبردست تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے اپنا دل کے انوپریہ پاٹل نے کہا امیدواروں کو لباس اتارنے کے لیے مجبور کرنے کا واقعہ شرمناک اور مضحکہ خیز ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ اس طریقہ سے امتحان لینے والے فوجی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں بھرتی کے خواہش مند امیدواروں سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ شریمتی انوپریہ پاٹل کے اس مطالبہ کو دیگر ارکان نے بھی تائید کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ داخلہ امتحان میں نقل نویسی سے باز رکھنے کے لیے امیدواروں کو صرف انڈرگارمنٹ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT