Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / فوج نے بوکرحرام کی قید سے 338 افراد کو آزاد کرایا

فوج نے بوکرحرام کی قید سے 338 افراد کو آزاد کرایا

لاگوس 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریائی فوج نے بوکوحرام کے ذریعہ قید کئے گئے 338 افراد کو بچالیا جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔ بوکوحرام سے وابستہ اسلام پسندوں نے سمبسیا کے جنگلات کے علاقہ سے خواتین اور بچوں کو بچایا۔ نائجیریائی فوج نے بھی انجام دیئے گئے اس آپریشن سے متعلق توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ 338 افراد کو بوکوحرام کی قید سے آزاد کرایا گیا ہے جن میں 192 بچے اور 138 خواتین شامل ہیں۔ فوج نے مزید کہاکہ 30 مشتبہ جہادیوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ ضبط بھی کیا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ حالیہ دنوں میں نائجیریائی افواج نے بوکوحرام کے خلاف کئے گئے متعدد آپریشنس میں کامیابی کا دعویٰ کیا تھا جبکہ گزشتہ چھ سال سے بوکوحرام کے خلاف جاری کارروائی کے ذریعہ اس سخت گیر اسلامی گروپ کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردیا جائے۔ نائجیریائی فضائیہ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ بوکوحرام کے ایندھن کے ذخیروں اور اُن کی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے اُن کی طاقت کو قابل لحاظ حد تک کمزور کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT