Tuesday , October 17 2017
Home / Top Stories / فوج نے پونچھ میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا

فوج نے پونچھ میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا

جموں ۔ 21 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی سرحد کے راستہ سے ضلع کھتوا میں دراندازی کی ایک کوشش کو بی ایس ایف کی جانب سے ناکام بنائے جانے کے دوسرے دن جموں کے پونچھ سیکٹر میں انتہائی مسلح دہشت گردوں کی دراندازی کی کوششوں کو فوج نے آج ناکام بنادیا ۔ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’’لائن آف کنٹرول کے قریب پونچھ سیکٹر میں انتہائی گھنے جنگلات کے علاقہ میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوششوں کی فوج چوکس و مستعد سپاہیوں نے آج صبح ناکام بنادیا‘‘ ۔ انھوں نے کہاکہ بعض مشتبہ سرگرمیوں کو محسوس کرتے ہوئے چوکس سپاہیوں نے دو تا تین دراندازوں کے ایک گروپ کو چیلنج کیا جو لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے ۔ ترجمان نے کہا کہ ’’چیلنج کئے جانے پر اس گروپ نے فوری طورپر فوج پر فائرنگ کی لیکن چوکس سپاہیوں نے موثر جواب دیا جس کے نتیجہ میں عسکریت پسند واپس بھاگنے پر مجبور ہوگئے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT