Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / فوج کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار:جیٹلی

فوج کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار:جیٹلی

نئی دہلی27مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج کہا ہے کہ اس ملک نے جو کچھ کیا ہے اس کی اسے قیمت چکانی پڑے گی اور فوج کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ جیٹلی نے این ڈی اے حکومت کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر دور درشن کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ فوج پوری طرح چوکس ہے مگرتفصیلات عام نہیں کی جاسکتیں۔ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سرحد پر کشیدگی جاری ہے ،ہندوستان کے فوجیوں کے سر قلم کئے گئے ہیں۔ دراندازی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات پیش آئے ہیں۔ جیٹلی نے کہا کہ ہماری افواج کا سرحد اور لائن آف کنٹرول پر پورا غلبہ ہے اور دراندازی روکنے کے لئے جو کچھ کیا جانا ضروری ہے ، وہ کیا جارہا ہے ۔فوج نے گزشتہ ہفتہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان پر تعزیری حملہ کیاتھا ۔ ’’ہم نے لائن آف کنٹرول پر تعزیری کارروائی کی تھی تاکہ دراندازی کی کوششیں کم کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT