Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / فوج کو چوکس رہنے گورنر جموںو کشمیر کی ہدایت

فوج کو چوکس رہنے گورنر جموںو کشمیر کی ہدایت

جموں ۔6 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) گورنر جموں و کشمیر این این ووہرا نے آج کہاکہ ریاست گزشتہ کئی دہوں سے انتہائی سنگین صورتحال سے دوچار ہے اور انھوں نے فوج کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ۔ انھوں نے راج سینک بورڈ کی ایک تقریب میں فوجی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر گزشتہ کئی دہوں سے بدامنی کا شکار ہے ۔ سرحد پار فائرنگ ، انکاؤنٹر اور لڑائی کے متعدد واقعات پیش آرہے ہیں ۔ انھوں نے عوام سے بھی خواہش کی کہ وہ آرمی ڈے کے موقع پر فوج کی قربانیوں کو یاد کریں۔ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ یونیفارم میں رہنے والے ان سپاہیوں کا احترام کیا جائے اور ہمارے شہیدوں کو خراج پیش کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم 20 تا 21 سال کی عمر کے نوجوان سپاہیوں اور 23 تا 24 سال کی عمر کے فوجی عہدیداروں کو کھو رہے ہیں۔ قوم کو فوج کی یہ قربانیاں یاد رکھنی چاہئے ۔ ووہرا نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ان فوجیوں کی بیواؤں کو مالی امداد کی فراہم یقینی بنائے ۔

TOPPOPULARRECENT