Thursday , August 24 2017
Home / پاکستان / فوج کے حق میں بیانرس لگانے والوں کے خلاف مقدمہ

فوج کے حق میں بیانرس لگانے والوں کے خلاف مقدمہ

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی حکومت نے ملک کے مختلف شہروں میں فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے حق میں بیانرس آویزاں کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یہ مقدمہ لوگوں کو حکومت وقت کے خلاف بغاوت پر اْکسانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 120 بی، 124 اے اور 505 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے انچارج حاکم خان نے بی بی سی کو بتایا کہ سیکشن 120 بی لوگوں کو حکومت وقت کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے سے متعلق ہے اور قانون میں اس کی سزاعمر قید ہے۔ اْنھوں نے کہا کہ یہ ناقابل ضمانت جرم ہے۔ اسلام آباد اور ملک کے دوسرے شہروں میں یہ  بیانر ایک نئی اور غیر معروف سیاسی جماعت ’موو آن پاکستان‘ (Move on Pakistan)  نے لگائے ہیں جس میں پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ’خدا کے لیے اب آ جاؤ ‘ کی درخواست کی جا رہی ہے۔ ان بیانرس پر لکھا ہے ’جانے کی باتیں پرانی ہوگئی ہیں، خدا کے لیے، اب آ جاؤ۔‘ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ حاکم خان کا کہنا ہے کہ بینرز لگانے والے ان ملزمان کا تعلق پنجاب کے وسطی شہر فیصل آباد سے ہے اور اْن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT