Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / فوج کے خلاف ریمارکس پر کنہیا کمار کو قانونی نوٹس

فوج کے خلاف ریمارکس پر کنہیا کمار کو قانونی نوٹس

دھرمشالہ ۔ 14 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کو عالمی یوم خواتین کی تقریب میں سیکوریٹی فورس کے خلاف بعض ریمارکس پر ایک سابق فوجی نے قانونی نوٹس بھیج دی ہے ۔ ایڈوکیٹ وشاؤ چھکشو نے بتایا کہ ان کے موکل کنہیا سنگھ ٹھاکر جو کہ ایک ریٹائرڈ صوبیدار اور موضع دلہا ضلع منڈی کے متوطن ہیں۔ مسلح افواج کے خصوصی اختیارات اور سیکوریٹی فورس کے خلاف قابل اعتراض تبصروں پر جے این یو لیڈر کو قانونی نوٹس روانہ کردی ہے۔ اس خصوص میں ٹھاکر نے میڈیا میں شائع رپورٹس کا حوالہ دیا ہے جس میں کنہیا کمار نے کہا ہے کہ ہم قانون خصوصی اختیارات فوج (AFSPA) کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، گو کہ ہم سپاہیوں کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم اس حقیقت سے چشم پوشی اختیار نہیں کرسکتے کہ کشمیری خواتین کی سیکوریٹی فورسس عضمت ریزی کرتے ہیں۔ٹھاکر نے الزام عائد کیا کاہ جے این یو لیڈر نے اس طرح کے ریمارکس، روانڈا ، افریقہ اور گجرات میں متعین سیکوریٹی فورس کے بارے میں کیا ہے اور کہا ہے کہ یہاں پر نہ صرف خو اتین کو ہلاک کردیا جاتا ہے بلکہ ان کی عصمت ریزی بھی کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT