Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / فوج کے سپاہی نے اپنے ہی ساتھی کو ہلاک کردیا

فوج کے سپاہی نے اپنے ہی ساتھی کو ہلاک کردیا

جموں ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع راجوری میں واقع آرمی کیمپ میں ایک فوجی نے آج اپنے ہی ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور بعد ازاں خود سپردگی اختیار کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ علاقہ گھمبیر میں انیمل ٹرانسپورٹ کمپنی یونٹ میں سپاہی دیریندر کمار نے اپنے ساتھی سپاہی محمد ملا سے بحث و تکرار کرلی ۔ جس کے دوران اس نے انساس ریفل سے ملا پر گولیاں چلا کر ہلاک کردیا ۔ جائے وقوع سے فرار ہونے کے بعد دیریندر کمار نے خود سپردگی اختیار کرلی ۔ جس کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT