Wednesday , May 24 2017
Home / شہر کی خبریں / فوج کے ون ای ایم ای سنٹر اور ٹاسک کے درمیان یادداشت مفاہمت

فوج کے ون ای ایم ای سنٹر اور ٹاسک کے درمیان یادداشت مفاہمت

حیدرآباد، 6 مئی (یو این آئی) ہندوستانی فوج کے ون ای ایم ای سنٹر اور تلنگانہ اکیڈیمی فار اسکل اینڈ نالج (ٹاسک )کے درمیان یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔کرنل گیان چند تومر ڈپٹی کمانڈنٹ اینڈ چیف انسٹرکٹر ون ای ایم ای اور ٹاسک کے سی ای او سوجیونائر نے یہ دستخط کئے ۔ایک بیان میں یہاں یہ بات بتائی گئی۔ٹاسک،تلنگانہ حکومت کی ایک غیر منافع والی تنظیم ہے تاکہ حکومت کے اداروں میں مطابقت لائی جاسکے ۔اس کا مقصد ووکیشنل تربیت یافتہ اور صنعتی طورپر تیارانسانی وسائل اور خدمات کی انڈسٹری کو پیش کش کرنا ہے ۔ون ای ایم ای سنٹر،کارپس آف الکٹرانکس اینڈ میکانیکل انجینئرس کے بی زمرہ کا اہم ادارہ ہے جس کے ذریعہ مختلف زمروں میں تربیت پانے والوں کو فوج کی بنیادی اور فنی تربیت فراہم کرنا ہے ۔وزیراعظم نے پی ایم کے وی وائی کے قدم کے تحت یہ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد فوج کی خدمت،تقرر،وظیفہ یاب فوجیوں اور ای ایم ای پر منحصر ہونے والوں کو تکنیکی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں انڈسٹری کے لئے تیار رکھا جاسکے اور صنعتی مہارت اور مالیاتی بااختیار کا موقع دیاجاسکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT