Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / فوربس کی 2017ء کے مالدار ترین افراد کی فہرست میں بل گیٹس سرفہرست

فوربس کی 2017ء کے مالدار ترین افراد کی فہرست میں بل گیٹس سرفہرست

نیویارک ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فوربس کے ذریعہ 2017ء کے امیر ترین افراد کی تیار کردہ فہرست میں ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی کا نام بھی ہندوستان کے 100 سب سے زیادہ امیر لوگوں میں شامل ہے۔ فوربس کی 2017ء کی فہرست میں عالمی سطح پر 2043 امیر ترین افراد کا احاطہ کیا گیا ہے، جس میں سرفہرست مائیکرو سافٹ کے معاون بانی بل گیٹس ہیں اور یہ کارنامہ انہوں نے لگاتار چوتھی بار انجام دیا ہے۔ گذشتہ 23 سالوں کے منجملہ 18 سالوں تک بل گیٹس مالدار ترین شخص قرار دیئے گئے۔ گیٹس کی دولت کا تخمینہ 86 بلین ڈالرس لگایا گیا ہے جبکہ گذشتہ سال یہی تخمینہ 75 بلین ڈالرس تھا۔ اسی طرح امیزون کے جیف بیزوز کی دولت میں مزید 27.6 بلین ڈالرس کے اضافہ کے ساتھ اب ان کی دولت کا تخمینہ 72.8 بلین ڈالرس ہوگیا ہے اور اس طرح فہرست میں پہلی بار وہ تیسرے مقام پر پہنچے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا نام فہرست میں 3.5 بلین ڈالرس کی دولت کے ساتھ 544 ویں نمبر پر ہے۔ اس طرح ہندوستان میں کروڑپتی افراد کی تعداد 101 بتائی گئی ہے اور ان میں سے 100 افراد پہلی بار مالدار ترین افراد کے زمرے میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT