Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / فون کالس روٹنگ ریاکٹ بے نقاب

فون کالس روٹنگ ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد۔ 21 جنوری (سیاست نیوز) بین الاقوامی فون کالس روٹنگ ریاکٹ کو حیدرآباد سٹی پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے 10 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر بین الاقوامی فون کالس کا کاروبار چلانے والے ٹولی کے سرغنہ قدوس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے ساتھ مزید ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کارروائی کے دوران کال روٹنگ میں استعمال کئے جانے والے آلات کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کال روٹنگ کے ذریعہ ملک کی معیشت کو نقصان پہونچانے کے علاوہ داخلی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے اور عنقریب حراست میں لئے گئے افراد کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT