Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / فوڈ سیکورٹی قانون غیر انسانی: میر واعظ کشمیر کے عوام کو راشن سے محروم کرنے کی سازش

فوڈ سیکورٹی قانون غیر انسانی: میر واعظ کشمیر کے عوام کو راشن سے محروم کرنے کی سازش

سری نگر /18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے آج قومی غذائی سلامتی قانون کو نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ قانون غیر انسانی اور عوام دشمن ہے۔ اس قانون کے ذریعہ کشمیری عوام کو درپیش مسائل دور کرنا نہیں، بلکہ انھیں راشن سے محروم کرنا ہے۔ انھوں نے اس قانون کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد میں نماز جمعہ سے قبل اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے قبل ازیں ریاست کو دیئے جانے والے کیروسین کوٹہ میں کٹوتی کی اور اب غذائی سلامتی قانون کے ذریعہ ماہانہ ایک خاندان کے ایک رکن کو صرف پانچ کیلو راشن دینے کا وعدہ کیا ہے، جب کہ قبل ازیں فی خاندان 35 کیلو اناج دیا جاتا تھا۔ نئے قانون سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT