Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹبالر رونی کو ریسلنگ کے مقابلے کا چیلنج

فٹبالر رونی کو ریسلنگ کے مقابلے کا چیلنج

لندن ۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار شیمس نے معروف برطانوی فٹبالر وین رونی کو ریسلنگ مقابلے کا چیلنج کردیا۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے اسٹار اگلے ہفتے سے ریسل مینیا ریوینج کے نام سے برطانیہ کا دورہ کررہے ہیں اور اس سے قبل آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے شیمس نے مانچسٹر یونائیٹڈ اور انگلش فٹبال ٹیم کے اسٹار فٹبالر کو چیلنج کیا۔ وین رونی ریسلنگ کی دنیا کے لیے کوئی اجنبی کھلاڑی  نہیں اور گزشتہ سال نومبر میں ایک اور ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار ویڈ بیرٹ کے ساتھ الجھ چکے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک شو کا انعقاد مانچسٹر میں ہوا جسے دیکھنے کے لئے وین رونی اپنے بیٹے اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ گئے۔ویڈ بیرٹ نے رونی کو تماشائیوں کی پہلی قطار میں دیکھ کر مائیک ہاتھ میں لیا اور کہا کہ اس رنگ میں دو آدمی ایسے ہیں جنہیں باآسانی چمپیئن شپ کا مواد کہا جا سکتا ہے اور جو یقینا رونی اور مانچسٹر یونائیٹڈ سے بڑھ کر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT