Monday , June 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹبالر کی ٹریننگ کے دوران اچانک موت

فٹبالر کی ٹریننگ کے دوران اچانک موت

بیجنگ۔7 جون (سیاست ڈاٹ کام )آئیوری کوسٹ اور بیجنگ فٹبال کلب کے مڈفیلڈر چِک ٹیوٹ ٹریننگ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔بیجنگ میں اپنے کلب کے ساتھ ٹریننگ کرتے ہوئے 31 سالہ چِک ٹیوٹ اچانک گرپڑے اور فوراً ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔چِک ٹیوٹ نے سات سال تک انگلش کلب نیو کاسل کی نمائندگی کی اور پھر چینی کلب سے ان کا معاہدہ ہوا۔161 میچوں میں نیو کاسل یونائیٹڈ کی نمائندگی کی جبکہ 2010 میں جنوبی افریقہ میں ورلڈ کپ میں بھی انہوں نے تمام میچوں میں آئیوری کوسٹ کی نمائندگی کی تھی جبکہ وہ 2014 ورلڈ کپ میں بھی اپنی  ٹیم کے رکن تھے۔
رونالڈو کو بڑی الماری کی ضرورت!
میڈرڈ۔7 جون (سیاست ڈاٹ کام ) کرسٹیانو رونالڈو کو انعامات کیلئے اب بڑی الماری کی ضرورت پڑے گی کیونکہ ان کے بیٹے کرسٹیانو جونیئر نے بھی کپ اور ٹرافیاں جیتنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو جونیئر فٹ بال سیزن میں دو ٹرافیاں لے اڑے۔ رونالڈو فیفا 18 کے گلوبل کور پر جگہ بنا کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں جسے عالمی سطح پر 29 ستمبر کو جاری کیا جائے گا اور یہ پہلا موقع ہوگا کہ پرتگیزی اسٹار ای اے اسپورٹس کے مقبول ویڈیو گیم فرنچائز کا حصہ بن جائیں گے جن کو اب ٹرافیوں کے اعتبار سے بیٹے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT