Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹبال : ایچ پی ایس بیگم پیٹ کو ینگ ہیروز کا خطاب

فٹبال : ایچ پی ایس بیگم پیٹ کو ینگ ہیروز کا خطاب

فائنل میں سینٹ اینڈریوز کو پنالٹیز کے ذریعے 3-1 سے شکست
حیدرآباد ، 17 سپٹمبر (ای میل) ایچ پی ایس بیگم پیٹ کو حیدرآباد سے اسٹار اسپورٹس ینگ ہیروز فائنل میں سینٹ اینڈریوز کو شکست دینے پر پُرجوش ونرز کا ٹائٹل حاصل ہوا ہے۔ یہ میچ جسے پارلے کی جانب سے آئی ڈی بی آئی فیڈرل لائف انشورنس کے تعاون سے پیش کیا گیا، گزشتہ روز یہاں جمخانہ گراؤنڈز میں کھیلا گیا۔ خطابی مقابلے کا فیصلہ پنالٹیز کے ذریعے ہوا جس میں حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ نے سینٹ اینڈریوز کو 3-1 سے شکست دی۔
اسٹار اسپورٹس کا نہایت اُبھرتا کھلاڑی نشال بوڈو (ایچ پی ایس بیگم پیٹ) کو قرار دیا گیا۔ پارلے جی جینیس اعظم ترین اسکورر حیدر علی (ڈزنی لینڈ ہائی اسکول) رہے جبکہ آئی ڈی بی آئی فیڈرل لائف انشورنس ’سکیور ہینڈز‘ کا ایوارڈ دیپک کمار اگروال (ڈان باسکو) کو ملا۔ ایچ پی ایس بیگم پیٹ حیدرآباد ایڈیشن کے چمپینس کی حیثیت سے نیشنل فائنلس کیلئے کوالیفائی ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر ینگ ٹیلنٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود شخصیتوں میں وکٹر املراج (حیدرآباد کے سابق ہندوستانی فٹبالر)، ڈاکٹر محمد لطیف الدین سکریٹری تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن اور منی فٹبال اسوسی ایشن آف انڈیا (انٹرنیشنل کوارڈنیٹر) اور سی شیواکمار (آئی ڈی بی آئی فیڈرل لائف انشورنس زیڈ ڈی او، کرناٹک، اے پی اور تلنگانہ) شامل ہیں۔ کم عمر باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے اسکاؤٹنگ پروگرام کے ذریعے نہایت بنیادی سطح سے ملک کا یہ سب سے بڑا اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ کنٹاکٹ پروگرام حیدرآباد میں اپنی مہم مکمل کرچکا ہے جہاں آل سینٹس ہائی اسکول کے محمد ضیاء الدین صمد، ایچ پی ایس بیگم پیٹ کے ابھیلاش ماگ اور ونیش کمار منتخب کئے گئے۔ یہ انتخاب جمشید ناصری نے کیا جو سابق ایرانی انٹرنیشنل فٹبال اور ہیڈ مینٹر ینگ ہیروز ہیں۔ یہ کھلاڑی 45 منتخب اسٹوڈنٹس کا حصہ ہوں گے جنھیں ماہر کوچس تربیت دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT