Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹبال تشدد: فرانس میں 36 گرفتار

فٹبال تشدد: فرانس میں 36 گرفتار

پیرس ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں جاری یورو 2016ء ٹورنمنٹ میں پولیس اور فٹبال کے شائقین کے درمیان پیش آئے تصادم کے بعد شہر لیل میں تقریباً 36 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فرانس کی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں گزشتہ روز کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسی دوران 16 افراد کو اسپتال میں داخل بھی کرایا گیا ہے۔ چہارشنبہ کی رات کو پولیس نے مشتعل ہجوم کو منشتر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ آگ لگانے پر پولیس نے انگلینڈ کے سینکڑوں مداحوں کا پیچھا کیا۔ یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفانے اس ہفتے کہا تھا کہ اگر مزید تشدد برپا ہوا تو روس کی ٹیم کو جاریہ ٹورنمنٹ سے نا اہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ نگران ادارہ نے یہ دھمکی روس اور انگلینڈ کے درمیان گزشتہ ہفتے کے اواخر مارسے میں میچ کے بعد پیش آئے تشدد کے بعد دی تھی جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔ فرانس کے حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں چھ کا تعلق روس سے ہے اور وہ مارسے میں پیش آئے تشدد میں بھی ملوث تھے۔ اس کے علاوہ پانچ افراد کو عوامی مقام پر شراب پینے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا جو لندن سے آنے والی ایک ٹرین میں بیٹھے شراب نوشی کر رہے تھے۔ لیل میں انگلینڈ کے ایک مداح اولویئر لارک وردھی نے کہا کہ وہ اس وقت پھنس گئے جب پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے پاس جمع ہونے والے شائقین پر آنسو گیس کا استعمال کیا۔ انھوں نے کہا کہ انگلینڈ، سلواکیہ اور بعض مقامی مداحوں پر مشتمل زبردست بھیڑ وہاں جمع ہوگئی تھی۔

 

آئیگون اوپن ٹینس
رانک اور ایڈمنڈ کی پیشرفت
لندن ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن اوپن سے قبل نامور ٹینس اسٹارز لندن میں آئیگون اوپن کھیلنے میں مصروف ہیں، جہاں کناڈا کے میلوس رانک اور آسٹریلیا کے نک کرگیاس آمنے سامنے آئے۔ زبردست کھیل کے بعد میلوس نے کرگیاس کو ایک کے مقابلے میں دو سٹ سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں انگلش کھلاڑی کائل ایڈمنڈ نے میدان مارا۔ کائل نے فرانسیسی حریف جائلز سائمن کو شکست دی۔ برطانوی کھلاڑی کی فتح کا اسکور 6-4، 6-3 ، 6-1 رہا۔ ایک اور میچ میں برطانوی ڈینیل ایونز کا مقابلہ فرانس کے پال ہینری سے ہوا، جس میں ہنری 7-6، 6-7 ، 6-3 سے کامیاب رہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT