Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹبال فیڈریشن کی جانب سے آئی ایس ایل ٹیم اے ٹی کے پر جرمانہ

فٹبال فیڈریشن کی جانب سے آئی ایس ایل ٹیم اے ٹی کے پر جرمانہ

کولکتہ 18 ڈسمبر ( آئی اے این ایس ) آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی تادیبی کمیٹی نے انڈین سوپر لیگ کی ٹیم اٹلیٹیکو ڈی کولکتہ کو میچ کے دوران نامناسب رویہ پر جرمانہ عائد کیا ہے ۔ اے ٹی کے پر سات لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ یہ جرمانہ دو علیحدہ واقعات کیلئے عائد کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ دوسرے سیمی فائنل مقابلہ کے بعد جو ہنگامہ ہوا تھا اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ کولکتہ اے ٹی کے کا دوسرا سیمی فائنل مقابلہ ممبئی سٹی ایف سی کے خلاف ہوا تھا ۔ اے ٹی کے کے اسپینی اسٹرائیکر یوان بیالینکوسو نے ممبئی کے لیو کوسٹا کو دھکا دیا تھا جس کے بعد یہ ہنگامہ ہوا تھا ۔ انہیں دو میاچس کیلئے معطل بھی کردیا گیا ہے ۔ تادیبی کارروائی کمیٹی نے کہا ہے کہ اے ٹی کے پر جرمانہ عائد کرنے کے بعد کمیٹی ممبئی سٹی ایف سی کے خلاف بھی الزامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ لیو کوسٹا برازیل سے تعلق رکھتے ہیں۔
اسپانش فٹبال لیگ ‘ سیویلا کی شاندار کامیابی
میڈریڈ 18 ڈسمبر ( اے ایف پی ) سیویلا نے ملاگا کے خلاف اپنے اسپانش فٹبال لیگ کے مقابلہ میں 4 – 1 سے کامیابی حاصل کرلی ہے اور اس نے لیگ میں دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ اس مقابلہ میں سیویلا کیلئے لوشیانو وئیاٹو نے دو گول کئے ۔ اسپانش فٹبال لیگ میں اٹلیٹیکو میڈریڈ نے چار مقابلوں میں پہلی کامیابی حاصل کرتے پیشرفت کی ہے ۔ اس میچ میں ساول نیگو نے 25 قدم کے مقابلہ سے شاندار کک کے ذریعہ گول کیا تھا ۔ تاہم اٹلیٹکو کا اس سال موقف ٹھیک نہیں رہا ۔ اٹلیٹیکو کو لیگ میں چھٹا مقام حاصل ہوا ہے ۔ سیویلا کو اس کامیابی کے ساتھ بارسیلونا سے بہتر مقام حاصل ہوا ہے اور وہ دوسرے مقام پرہ پہونچ گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT