Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹبال میں بھی فکسنگ اسکینڈل

فٹبال میں بھی فکسنگ اسکینڈل

بارسلونا۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال کے کھیل میں بھی فکسنگ اسکینڈل سامنے آ گیا  ہے جیسا کہ ویلنشیا میں اسپینش لیگ کے ذیلی میچ میں بارسلونا بی اور ایلڈینس کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ ٹیم بارسلونا نے حریف ٹیم کیخلاف درجن گول مکمل کئے ۔12-0  کی تاریخ ساز یعنی بدترین شکست پر  کھلاڑی رونے لگے ، میچ کے بعد نئی بحث شروع ہو گئی اور فکسنگ کا الزام لگ گیا ۔ سابق کھلاڑی شیخ سعد نے تو دبے لفظوں میں فکسرز کی نشاندہی بھی کر دی  جس کے بعد لیگ انتظامیہ لالیگا نے تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔

ملک پیٹ میں سمر کوچنگ کیمپ
حیدرآباد۔ 4 اپریل (راست)سوپر کیاٹ کرکٹ کوچنگ فاؤنڈیشن کے کوچ مومن پٹیل کے بموجب آرگنائزیشن کی جانب سے سمر کرکٹ کوچنگ کیمپ کا 10 اپریل کو آغاز ہورہا ہے ، جہاں صبح 6 تا 9 بجے جی ایچ ایم سی سوپر کیاٹ کرکٹ گراؤنڈ ملک پیٹ میں ٹریننگ ہوگی۔ تفصیلات 9247238262 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT