Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرز ہندوستان پہلی جیت کا متلاشی

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرز ہندوستان پہلی جیت کا متلاشی

بنگلور ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فائنل راؤنڈ میں مقام کیلئے دوڑ سے عملاً خارج ہندوستان اپنی 2018ء فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ مہم میں اپنی پہلی جیت ضرور درج کرانا چاہے گا جب وہ اپنے حریف گوام سے کل یہاں گروپ میچ میں کھیلیں گے۔ ہندوستان نے ہنوز اپنا کھاتہ کھولنا ہے جیسا کہ انھیں گروپ D میں اپنے پچھلے تمام پانچوں مقابلوں میں شکست ہوگئی ، جس کے برخلاف گوام کے پانچ میچوں سے سات پوائنٹس ہیں۔ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی کوچنگ والی انڈین ٹیم کے پاس اب بہترین موقع ہے کہ اپنی مہم میں ایک کامیابی درج کرائیں۔ بحرالکاہل کے چھوٹے جزیرہ کی ٹیم گوام نے ہندوستان کو جون میں وطن میں شکست (2-1) دی تھی۔ جہاں تک 2018ء فیفا ورلڈ کپ کیلئے اہل ہونے کا معاملہ ہے ہندوستان کی امیدیں عملاً ختم ہوگئیں کیونکہ ایشیائی طاقتور ٹیم ایران اس گروپ میں 11 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ عمان آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ گروپ ونرز اور چار بسٹ رنرزاپ ٹیمیں 2018ء فیفا ورلڈ کپ کے قطعی کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہنچیں گی۔

TOPPOPULARRECENT