Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ ، برازیل نے ارجنٹائن کو جیت سے روک دیا

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ ، برازیل نے ارجنٹائن کو جیت سے روک دیا

بیونس ایریز ۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ کوالیفائنگ کیلئے جنوبی امریکہ کے دو کٹر حریفوں کے درمیان انتہائی تلخ و کشیدہ حالات میں کھیلا گیا ایک فٹبال میچ ڈرا ہوگیا جس میں برازیل اور ارجنٹائن نے ایک ایک گول بنایا ۔ارجنٹائن کے ایزکوئیل لاویزی نے پہلے نصف میں ایک گول بناکر حریف پر سبقت حاصل کرلی لیکن دوسرے نصف میں برازیل کے سوکاس لیما نے ایک گول بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو شکست سے بچالیا ۔ جنوبی امریکی ممالک کے کوالیفائنگ مقابلوں میں ارجنٹائن کو ایک بھی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ۔

TOPPOPULARRECENT