Wednesday , September 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹبال کا آسٹریلیائی پرستار کا 10 ہزار میل کا سفر رائیگاں

فٹبال کا آسٹریلیائی پرستار کا 10 ہزار میل کا سفر رائیگاں

برزبین ، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں فٹبال کے ایک مداح نے ساؤتھ اینڈ یونائیٹڈ اور براڈفورڈ کا میچ دیکھنے کیلئے دس ہزار میل کا سفر کیا لیکن پھر اسے یہ پتہ چلا کہ میچ تو ملتوی ہوگیا ہے۔ برزبین سے تعلق رکھنے والے اینڈریو یوری آسٹریلیا سے برطانیہ کے شہر براڈفورڈ پہنچے لیکن اس میچ کو گیلے میدان کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اینڈریو نے کہا کہ ’’جیسے ہی ہماری گاڑی اسٹیڈیم کے باہر پہنچی، ہمیں بتا دیا گیا۔ میں چند تصاویر لینے کیلئے گاڑی سے اترا اور پھر ہم نے واپسی کا سفر اختیار کیا‘‘۔ اس سے قبل ساؤتھ اینڈ میں رہائش پذیر یوری بہت سے میچ انٹرنیٹ پر دیکھ لیتے تھے لیکن شرمپرز کے کھیل کو براہ راست دیکھنے کے شوق نے انھیں برطانیہ جانے پر مجبور کر دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ پرانی یادوں کو تازہ کرنا چاہتے تھے۔ یوری کے مطابق میچ کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے واقفیت حاصل کر رہے تھے اور ان کو اندیشہ تھا کہ یہ ملتوی ہو جائے گا۔ تاہم منتظمین نے میچ کے ملتوی ہونے کی تصدیق اُن کی آمد کے بعد کی۔ تاہم وہ پرامید ہیں کہ وہ اگلے تین میچوں کے ساتھ ساتھ کرسمس کے اگلے دن کالچیسٹر میں گھڑ دوڑ کا مقابلہ بھی دیکھ سکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT