Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹبال کی کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی استحصال

فٹبال کی کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی استحصال

سابق کپتان سونا چودھری کا الزام
نئی دہلی ۔ /13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمنس فٹبال ٹیم کی سابق کپتان سونا چودھری جنہوں نے 1995 تا 1998 ء ہندوستان کیلئے فٹبال کھیلا، اپنی ایک نئی کتاب میں الزام عائد کیا کہ ان کے دور کی خاتون فٹبال کھلاڑیوں کو عہدیداروں کے ہاتھوں جنسی استحصال کا شکار بننا پڑا تھا ۔ سونا نے ہندی میں تحریر کردہ اپنی نئی کتاب ’’کھیل میں کھیل‘‘ میں ہندوستانی فٹبال کے عہدیداروں پر خاتون کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی استحصال کے کئی الزامات عائد کئے ہیں۔ سابق کپتان نے جس کے دعوؤں کی آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے تاحال کوئی توثیق نہیں کی ،یہ دعویٰ بھی کیا کہ  وہ خود اپنی ساتھی کھلاڑیوں کے جنسی استحصال کی گواہ ہے تاہم بذات خود ان کو کبھی ایسی صورتحال سے گزرنا نہیں پڑا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT