Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹنس میں ناکام،عمر اکمل پاکستانی ٹیم سے باہر

فٹنس میں ناکام،عمر اکمل پاکستانی ٹیم سے باہر

لندن ۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام )فٹنس ٹسٹ میں ناکام ہونے کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم سے خارج کردیا گیا ہے۔عمر اکمل کے اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد متبادل کھلاڑی کے طور پر حارث سہیل اور عمر امین کے نام زیر غور ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے عمر اکمل کو فوری طور پر وطن واپس بھجوانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ متبادل کھلاڑی کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔علاوہ ازیں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنا فٹنس معیار برقرار رکھنا ہوتا ہے، فٹنس برقرار نہ رکھنے پرعمر اکمل کو واپس بلایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حارث سہیل یا عمرامین کو عمر اکمل کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھیجاجاسکتا ہے۔انضمام نے کہا کہ حارث سہیل اور عمر امین نے پاکستان کپ میں بہتر مظاہرہ کیا ہے، عمر اکمل کو فٹنس پر توجہ دینا ہوگی، وہ آسٹریلیا کے دورے میں بھی فٹ نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ ہر سیریز سے پہلے فٹنس ٹسٹ لیتی ہے، پاکستان کپ سے پہلے عمر اکمل فٹ تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران عمر اکمل دوسری بار فٹنس ٹسٹ میں ناکام ہوئے ہیں اور اس سے قبل ناقص فٹنس کی وجہ سے انہیں دورہ ویسٹ انڈیز سے بھی خارج کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT