Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹنس کیمپ میں پاکستانی کھلاڑی فوجی ٹرینرز کو متاثر نہ کر سکے

فٹنس کیمپ میں پاکستانی کھلاڑی فوجی ٹرینرز کو متاثر نہ کر سکے

ایبٹ آباد ، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے کرکٹرز کی فٹنس کا پول کھل گیا جبکہ کاکول فٹنس کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی ہمت چار دن میں ہی جواب دے گئی ۔ چنانچہ انھیں فوجی ٹرینرز نے وزن کم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ پاکستان کے نیشنل کرکٹرز کی انگلینڈ ٹور سے قبل ایبٹ آباد میں تربیت جاری ہے۔ بوٹ کیمپ میں پاکستانی کرکٹرز کو مختلف نوعیت کی دوڑ، اونچائی پر چڑھنے کی مشق، چھ منٹ میں ایک میل دوڑ جیسی آزمائشوں سے گزرنا پڑا۔ یونس خان اور شان مسعود کے علاوہ دیگر تمام کھلاڑی تاخیر سے فنش لائن تک پہنچے۔ ’پش اَپس‘ کے امتحان میں فواد عالم کے سوا سب ناکام ہو گئے ۔بہترین فٹنس والے کپتان مصباح الحق اور یونس خان بھی بعض مشقوں میں فوجی ٹرینرز کو متاثر نہ کر سکے۔ دورۂ انگلینڈ کیلئے ممکنہ 35 کھلاڑیوں کو فٹنس کیمپ میں مدعو کیا گیا تھا ۔ یاسر شاہ ،محمد حفیظ ،ذوالفقار بابر، حارث سہیل اور عماد وسیم اَن فٹ ہیں۔ یہ پانچوں کرکٹرز بوٹ کیمپ میں شرکت کرنے کی بجائے نیشنل کرکٹ اکیڈیمی میں حصولی ٔ فٹنس کے پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT