Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فٹ پاتھ تاجرین کی سب کلکٹر سے نمائندگی

فٹ پاتھ تاجرین کی سب کلکٹر سے نمائندگی

جگتیال۔ /5اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال کو ضلع کا درجہ دیا جارہا ہے ایسے میں شہر کے مختلف مقامات پر سڑکوں کے فٹ پاتھ پر ناجائز قبضوں کو برخواست کیا جارہا ہے۔ جگتیال، کریم نگر روڈ پر مختلف عارضی شیڈس کو برخواست کرنے کی ہدایت دی گئی جہاں پر اکثریت میکانک شاپس اور ویلڈنگ اور دیگر کاروبار سے منسلک افراد فٹ پاتھ پر عارضی شیڈس، ٹھیلہ وغیرہ میں اپنے کاروبار چلارہے ہیں تمام نے آج سب کلکٹر ششانائکسے ملاقات کی ان کے ساتھ رحم کرنے کی درخواست کی یا متبادل جگہ بتانے کی سب کلکٹر سے خواہش کی۔

برقی شاک سے طالب علم فوت
مہادیوپور۔ /5اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موضع کالیشورم میں برقی شاک لگنے پر محمد سراج 20سالہ ڈگری زیر تعلیم طالب علم کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق موضع کالیشورم سے تعلق رکھنے والے محمد نبی کو دو فرزند ہیں جس میں محمد سراج جو ڈگری دوسرے سال میں زیر تعلیم تھا بروز منگل کی شام اپنے ہی گھر میں موجودہ نل سے پانی لینے کے دوران جو برقی موٹر کے نل کو لگائی گئی تھی اور اس موٹر کے کچھ وائر پانی کے اندر موجود تھے سراج پانی لینے کے دوران موٹر کوچھولیااس کے بعد بے ہوش ہوگیا گھر والوں نے فورا سراج کو مہادیوپور ایریا ہاسپٹل کو منتقل کیا لیکن سراج کی راستے ہی میں موت ہوگئی تھی بعد ازاں نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT