Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / فڈنویس کے ہاتھوں مہامشن ون ملین کا افتتاح

فڈنویس کے ہاتھوں مہامشن ون ملین کا افتتاح

ممبئی۔15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے آج ’’مہاراشٹرا مشن ون ملین‘‘ کا افتتاح کیا جس کے تحت ریاست بھر میں 10 لاکھ طلبہ فٹ بال کھیلیں گے۔ بامبے جم خانہ گرائونڈ پر فڈنویس نے فٹ بال کو لات مارتے ہوئے اس پروگرام کا آغاز کیا اور اس موقع پر ریاستی وزیر اسپورٹ وند تائوڑے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف اسکولس کے سینکڑوں طلبہ موجود تھے۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے فڈنویس نے کہا کہ فیفا انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کا پہلی مرتبہ ہندوستان میں انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ اس کی حمایت کے لیے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت 10 لاکھ طلبہ ریاست بھر میں فٹ بال کھیلیں گے۔ یاد رہے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کا آئندہ ماہ ہندوستان میں آغاز ہورہا ہے اور پہلی مرتبہ ہندوستان اس کی میزبانی کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT