Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / فکسنگ اسکنڈل پر کارروائی میں پیش رفت

فکسنگ اسکنڈل پر کارروائی میں پیش رفت

لاہور۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) فکسنگ کارروائی کی پہلی قسط مکمل کر لی گئی اور شرجیل خان اور خالدلطیف نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے نوٹس آف ڈیمانڈ میں پوچھے گئے تمام سوالوں کے آن کیمرا جواب ریکارڈ کروانے کے ساتھ بینک اکاؤنٹس، موبائل اور ای میلز کا ریکارڈ بھی جمع کر وادیا ۔ بیان کی ریکارڈنگ سے قبل خالد لطیف کی طبیعت بگڑ گئی جو آرام کے بعد دوبارہ حاضر ہوئے۔ چارج شیٹ پیش ہونے کے بعدقانونی کارروائی میں ڈھلتے ہوئے مقدمہ کا باقاعدہ آغاز متوقع ہے۔
ڈین فان نائیکرک کا ونڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ
کولمبو۔18فروری (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی کپتان ڈین فان نائیکرک نے ویمنز ونڈے کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ وہ مختصر طرز کے مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے سو وکٹیں لینے والی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ہندوستان کیخلاف میچ کے دوران مونا میشرم کو آؤٹ کر کے انجام دیا ہے۔ وہ ساتویں خاتون کھلاڑی ہیں جس نے ایک ہزار رنز اور سو وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میگنن ڈو پریز نے انہیں وکٹ ملنے پر ریکارڈ کی یاد دہانی کروائی گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT