Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / فہرست رائے دہندگان سے خارج شدہ ناموں کی دوبارہ شمولیت

فہرست رائے دہندگان سے خارج شدہ ناموں کی دوبارہ شمولیت

حیدرآباد۔ 22ا گست (سیاست نیوز) زونل کمشنر جی ایچ ایم سی ساؤتھ زون مسٹر بالا سبرامنیم ریڈی نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی ساؤتھ زون کے حدود میں جن ووٹرس کے ناموں کو فہرست رائے دہندگان سے خارج کردیا گیا ہے انہیں جی ایچ ایم سی کی جانب سے نوٹس کی اجرائی عمل میں لائی جارہی ہے اور نوٹس میں ایک ہفتہ کی مہلت دی جارہی ہے تاکہ مستحق ووٹروں کے ناموں کو دوبارہ فہرست رائے دہندگان میں شامل کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ بالاسبرامنیم نے مزید بتایا کہ ایسے ووٹروں جن کے ناموں کو فہرست رائے دہندگان سے خارج کردیا گیا ہے انہیں چاہئے کہ وہ دفتر بلدیہ سردار محل سے رجوع ہوکر اپنے کسی ایک شناختی ثبوت کو پیش کریں تاکہ بعد تحقیق درست پانے پر ان کے ناموں کو دوبارہ فہرست رائے دہندگان میں شامل کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT