Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فہرست رائے دہندگان میں نام درج کروانے کی خواہش

فہرست رائے دہندگان میں نام درج کروانے کی خواہش

ریاستی الیکشن آفیسر بھنور لال کی ویڈیو کانفرنس
جگتیال۔/24مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 18سال عمر مکمل کرنے والوں میں ووٹ کا حق حاصل کرنے کیلئے شعور بیدار کرنے تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستی الیکشن آفیسر بھنورلال نے گذشتہ روز حیدرآباد سے ضلع الیکشن آفیسرس اور الیکشن اندراج آفیسرس سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ بہت سارے اضلاع میں ووٹرس کا اندراج بہت ہی کم ہوا ہے ہر ایک کو ووٹ کا حق حاصل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ الیکٹورل رولس سیاسی پارٹیوں کو حوالے کرتے ہوئے ان کے ساتھ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تفصیلی رپورٹ حوالے کرنے کی ہدایت دی۔ الیکٹورل رولس کو IRO، AERO، BLOپولنگ مراکز کے قریب رکھنے کی ہدایت دی۔ اب تک حاصل شدہ اعتراضات اور اس کی یکسوئی کیلئے رپورٹ حوالے کرنے کی خواہش، تمام پولنگ مراکز نئے قائم کرتے ہوئے مراکز کے علاوہ بوتھ لیول آفیسرس کا انتخاب عمل میں لانے کی ہدایت دی۔ سی ای او ویب سائیٹ میں BLO، سوپر وائزرس، آئی آر اوز، اے آئی آر اوز، ڈی آئی اوز کی تفصیلات ایڈیٹ کرنے کی ہدایت دی۔ دس نئے قائم کردہ اضلاع میں AVM مشین گودامس کی تعمیر کیلئے اراضی کا معائنہ کرتے ہوئے رپورٹ روانہ کرنے کی ہدایت دی۔ ویڈیو کانفرنس میں حصہ لینے والے جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں حق ووٹ حاصل کرنے کیلئے شعور بیداری پر پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے ذریعہ تشہیر کرنے کی بات کہی۔ ضلع میں 744 پولنگ مراکز اور 74سوپروائزرس، 744 بی ایل او عملہ موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT