Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیبا کی جانب سے حجاب کی اجازت

فیبا کی جانب سے حجاب کی اجازت

بنگلور۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) نے اس سال کی اپنی پہلی وسط مدتی کانفرنس میں قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو پگڑی، حجاب اور سر کے پہناوے کی اجازت دے دی ہے ۔فیبا نے ساتھ ہی کہا کہ جب تک کھیل کی شفافیت میں کوئی پریشانی نہ ہو کھلاڑیوں کو حجاب، کپاہ (یہودیوں کی خصوصی ٹوپی) اور پگڑی پہننے کی اجازت دے گا۔ہندستانی باسکٹ بال یونین نے اس کی اطلاع دی اور ساتھ ہی بتایا کہ فیبا کے یہ نئے عہد نامے کھیل میں یکم اکتوبر 2017 سے قابل عمل ہوں گے ۔سال 2014 میں چین کے ووہان میں انڈین نیشنل باسکٹ بال ٹیم کے دو سکھ کھلاڑیوں کو چوتھے فیبا ایشیا کپ میں پگڑی پہننے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور ان سے پگڑی اتار کر کھیلنے کے لیے کہا گیا تھا۔اس واقعہ کے بعد معاملے پر کافی تنازعہ بھی ہوا تھا اور آج اس فیصلہ نے کئی معاملات کو حل کردیا ہے۔
برازیل تیسری مرتبہ بیچ ورلڈ کپ چیمپین ‘ایران کو تیسرا مقام
ناساو۔ 9مئی (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل نے پانچویں مرتبہ فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ بہاماس میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں برازیل نے تاہیٹی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد6-0  سے شکست دی اور خطاب اپنے نام کیا۔برازیل نے پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ جیتا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ فائنل میچ سے قبل کھیلے گئے تیسرے  مقام کے میچ میں ایران نے اٹلی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسرا مقام حاصل کیا ،میگا ایونٹ جیتنے کی خوشی میں برازیل میں رات بھر جشن منایا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT