Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / فیجی میں نئے صدر کی حلف برداری

فیجی میں نئے صدر کی حلف برداری

سوا 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک سبکدوش فوجی عہدیدار اور سفارت کار نے آج فیجی کے صدر کی حیثیت سے حلف لیا حالانکہ ملک میں جمہوریت بحال کروانے کے لئے انتخابات گزشتہ سال ہی منعقد کئے جاچکے ہیں۔ سوا کے گورنمنٹ ہاؤس میں ترتیب دی گئی ایک تقریب جس کی صدارت چیف جسٹس انتھونی گیٹس نے کی، میجر جنرل جیوجی کونروٹ نے ملک کے صدر کی حیثیت سے حلف لیا۔ انھوں نے کہاکہ وہ فیجی اور فیجی کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے اُنھیں مزید ترقی سے ہمکنار کریں گے۔ پارلیمنٹ نے کونروٹ کو صدر کے عہدہ کے لئے گزشتہ ماہ منتخب کیا تھا جس کے بعد اُنھوں نے اس جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونے کے لئے وزیر ایمپلائمنٹ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ 67 سالہ کونروٹ وہی شخصیت ہیں جنھوں نے فیجی کی اقوام متحدہ کی امن بردار فوج کی لبنان میں قیادت کی تھی اور 2001 ء تا 2006 ء اُنھوں نے آسٹریلیا میں سوا کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دیئے تھے۔ 2009 ء میں اپیلی نائلاٹکاؤ کو فیجی کا صدر بنادیا گیا تھا۔ 2006 ء میں فیجی میں فوجی بغاوت کے بعد 2009 ء تک مارشل لاء کا نفاذ عمل میں آیا تھا۔ کونروٹ نائلاٹکاؤ کے جانشین بن گئے ہیں۔ فیجی کے دستور کے مطابق ملک کے صدر کا عہدہ صرف رسمی نوعیت کا ہوتا ہے جبکہ زائد اختیارات وزیراعظم ووریک بینی مراما کے پاس ہیں۔

TOPPOPULARRECENT