Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / فیجی میں ہولناک طوفان کے اندیشے ، سخت چوکسی

فیجی میں ہولناک طوفان کے اندیشے ، سخت چوکسی

سووا ۔ 20 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) بحرالکاہل کے پرسکون جزیرہ فیجی میں ہولناک طوفان کے اندیشوں کے تحت سخت ترین چوکسی کے ساتھ احتیاطی اقدامات کے طورپر ہزاروں افراد کو محفوظ پناہ گاہوں کو منتقل کردیا گیااور متعدد بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم دوربکے بائینمار راما نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ ’’بحیثیت ایک ملک و قوم ہمیں ایک انتہائی سنگین و ہولناک وقت کا سامنا ہے اور بحیثیت انسان ہمیں ایک دوسرے سے مربوط و منسلک رہتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہئے ‘‘ ۔ ماہرین موسمیات نے اس طوفان کے دوران 220 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور 315 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا اندیشہ ہے ۔ شمالی جزیرہ ونووا لیوا سے آج طوفان ٹکرایا ۔ایک مقامی شخص نے اے ایف پی سے ٹیلی فون پر کہا کہ ’’میں نے گزشتہ 60 سال کے دوران اس طرح کا ہولناک طوفان کبھی نہیں دیکھا ، یہ ایک آدم خور طوفان ہے جس سے ہم سب بے پناہ خوفزدہ ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ یہ جلد تھم جائے گا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT