Thursday , July 20 2017
Home / ہندوستان / فیرا خلاف ورزی : وجئے مالیا کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ

فیرا خلاف ورزی : وجئے مالیا کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ

نئی دہلی ، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے پریشانیوں میں گھرے بزنسمین وجئے مالیا کے خلاف فیرا خلاف ورزی معاملہ میں سمن سے مبینہ طور پر بچنے کے کیس میں آج ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا۔ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سمیت داس نے یہ حکمنامہ انفورسمنٹ ڈائریکٹویٹ کے اس بیان پر جاری کیا کہ اس سے قبل گزشتہ سال 4 نومبر کو عدالت کے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل نہیں ہوئی اور اسے اس کیلئے مزید وقت درکار ہے۔ آج کے وارنٹ کے ساتھ گزشتہ کے مقابل تعمیل کیلئے وقت کی حد نہیں ہے۔ عدالت نے معاملہ کی اگلی سماعت 8 نومبر پر ڈال دی۔ تاہم ایجنسی سے کہا کہ اندرون دو ماہ اس ضمن میں پیش رفت کی رپورٹ داخل کی جائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT